مردان،محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل

مردان،محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل

  

شیرگڑھ (نامہ نگار) محرم الحرام کے حوالے سے مردان پولیس نے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے دیاضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی ناکہ بندیاں قائم۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مردان پولیس کے 1000 افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دینگے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مردان پولیس کے جوان ہمہ وقت تیار ہیں۔ ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے آمد کے سلسلے میں مردان پولیس نے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پرقائم اضافی ناکہ بندیوں پر پولیس کے سپیشل سنیپ سکواڈجبکہ شہر کے مرکزی امام بارگاہ کے چاروں اطراف پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ محرم الحرام کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کسی بھی اسلحے کی نمائش، اشتعال انگیز تقاریر پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مردان پولیس کے 950 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دینگے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آر آر ایف سکواڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ، لیڈیز پولیس، ایلیٹ فورس کے دستے بھی ڈیوٹی سر انجام دینگے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے سپیشل روٹس مقرر کر لئے گئے جس پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری ڈیوٹی سر انجام دے گی ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان نے عوام الناس، اقلیتی برادری، تاجر برادری اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص، گاڑی،بیگ یا غیر قانونی سرگرمی وغیرہ کی اطلاع فوراً پولیس یا کنٹرول روم نمبر 0937-9230065 پر دیں کر پولیس کیساتھ تعاون کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -