ڈیرہ میں 20لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر گھرکا سربراہ قتل

  ڈیرہ میں 20لاکھ کی ڈکیتی، مزاحمت پر گھرکا سربراہ قتل

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)نیو مدنی ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح نقاب پوش ملزمان نے مزاحمت پر عجب خان میانخیل نامی شخس کو سر میں گولی مار کر قتل کرکے گھر سے 20لاکھ روپے نقدی اور 13تولے طلائی زیورات لے اڑے، مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نیو مدنی ٹاؤن کے علاقہ میں رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب 44سالہ عجب خان میانخیل ولد نور محمد کے گھر تین مسلح نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور اہل خانہ سے نقدی اور زیورات طلب کئے، اس دوران مزاحمت پر مسلح افراد نے عجب خان پر فائرنگ کردی جس سے وہ سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ متقول کی بیوہ کے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق وہ اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں موجود تھی کہ اس دوران تین مسلح نقاب پوش گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر نقدی اور زیورات طلب کئے تاہم میرے خاون کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے میرے خاوند کو سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزمان گھر سے 20لاکھ روپے نقدی اور 13تولے طلائی زیورات بھی لے گئے۔ کینٹ پولیس نے مقتول عجب خان میانخیل کی بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -