صوابی،4 رکنی رکشہ چور گروہ گرفتار،2 رکشے برآمد

صوابی،4 رکنی رکشہ چور گروہ گرفتار،2 رکشے برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ) زیدہ ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران چار رکنی رکشہ چور گروہ گرفتارکر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ دو عدد رکشے برآمدکر لئے ملزمان میں سے ایک ملزم مدعی کے ساتھ رپورٹ درج کرنے کے لیے آیا تھا۔جدید پیشہ وارانہ پولیسنگ کی بدولت چاروں ملزمان کو ٹریس کرکے دوران تفتیش چوری شدہ رکشے بھی برآمد کرلی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ روز مدعی عباس خان سکنہ ٹھنڈکوئی نے تھانہ زیدہ میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان سے اچانک رکشہ کسی نے چوری کی ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی لقمان خان کی قیادت میں ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان اور تشکیل شدہ ٹیم تفتیشی آفیسرز مختاج خان،ناز ولی خان،اے ایس آئی نعیم خان،افتخار شاہ اور خالد آمین نے نامعلوم چور گروہ کے خلاف کاروائی شروع کی جنہوں نے انتھک محنت کرکے جدید پولسنگ کرتے ہوئے رکشہ چور گروہ کو ٹریس کیا جس پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی چور گروہ ملزمان گل نعیم سکنہ ڈوڈھیر،طیب حسین سکنہ پنج پیر،سجاد اور عمر فاروق ساکنان ٹھنڈکوئی کو گرفتار کیا گیا دوران تفتیش ملزمان سے دو عدد سرقہ شدہ رکشے تیز رفتار برآمد کیے گئے۔جبکہ مزید برآمدگی کی کوشش جاری ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -