ڈیر ہ،آر بی سی نہر سے لڑکے کی نعش برآمد

ڈیر ہ،آر بی سی نہر سے لڑکے کی نعش برآمد

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ بند کورائی کی حدود میں سی آر بی سی نہر سے دس سالہ بچے کی نعش برآمد، پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال پہاڑ پور منتقل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بند کورائی کی حدود میں گاؤں کیچ کے مقام پر سی آر بی سی نہر سے دس سالہ بچے کی نعش ملی ہے جس کی شناخت محمد اسماعیل ولد ملک خان قوم کلہرہ سکنہ وانڈہ خالق شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نعش کئی دن پرانی ہے جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال پہاڑ پور منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -