گلیات میں گندگی پھیلانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے: عاطف خان

  گلیات میں گندگی پھیلانے والوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے: عاطف خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان نے گلیات کو صاف اور ماحولیاتی الودگی سے پاک رکھنے کے لئے جی ڈی اے ایکٹ کے نئی ترامیم سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔نئی ترامیم کے مطابق گلیات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔اسکے علاوہ نکاسی آب کے غلط نظام کیوجہ سے دریاوٗں کا پانی گندہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے وصول کئے جائینگے۔اس حوالے سے سینئر وزیر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خان ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی رضا حبیب سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈی جی گلیات نے سینئر وزیر کو جی ڈی اے ایکٹ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ڈی ایکٹ میں گلیات کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا داخلہ گلیات میں ممنوع کرنے کی تجویز ہے اور خلاف ورزی کرنے والے کو 100000 روپے تک جرمانہ کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ نکاسی آب کے غلط نظام کی وجہ سے دریاوٗں کا پانی گندہ کرنے والوں سے بھی بھاری جرمانے وصول کئے جایئنگے۔ ڈی جی گلیات نے سینئر وزیر کو نئی ریزارٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلیات میں نئے ریزارٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جسے ترقی دینے کے لئے پلاننگ کی جارہی ہے اسکے علاوہ صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کے لئے سیاحوں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان سمیت سرکاری عمارتوں سے بھی جرمانے وصول کئے جارہے ہیں۔ سینئر وزیر عاطف خان نے ہدایت کی کہ گلیات کی قدرتی حسن کو پامال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بلا تفریق کاروائی کی جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -