مٹہ ،چھپکلی ملے زہریلے چاول کھانے سے 7 افراد کی حالت خراب ،ہسپتال منتقل
مٹہ( نمائندہ پاکستان) مٹہ برہ درشخیلہ میں چھپکلی کی زہریلی چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کی سات افراد کی حالت خراب علاج کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل ان افراد میں بچے مرد اور خواتین شامل حالت خطرے سے باہر تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ کی علاقہ برہ درشخیلہ میں مسمی میاں سید حسین کے گھر میں خاندان کی سات افراد نے چھپکلی کی زہریلی چاول کھاکر تمام افراد کی حالت خراب ہوگئی جن کو علاج کیلئے فوری طور پر مٹہ ہسپتال منتقل کی گئی جہاں پر انکے علاج جاری ہے اطلاعات کی مطابق ہسپتال منتقل ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی بچے خواتین اور مرد شامل ہیں ڈاکٹروں کی مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے