لبنان پر اسرائیلی حملے، اعلان جنگ کے مترادف ہیں: صدر مشعل عون 

    لبنان پر اسرائیلی حملے، اعلان جنگ کے مترادف ہیں: صدر مشعل عون 

  

بیروت(آئی این پی)لبنان کے صدر معشل عون نے اسرائیل کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صہیونی ریاست کی طرف سے 'اعلان جنگ' قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  صدر میشل عون نے لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار یان کوبیچ سے ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں الضاحیہ اور 'قوسیا' کے مقامات پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ لبنان میں ڈرون حملوں کو اسرائیل کا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ لبنانی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے جارحیت کے خلاف لبنان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ لبنان اپنی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ادھر وزیراعظم سعد حریری نے بیروت میں سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سفیروں سے ملاقات کی۔ حریری نے بھی اسرائیل کی طرف سے وادی بقاع اور دیگر مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے معاملے پر بات چیت کی۔

مزید :

عالمی منظر -