ہواوے یوروگوائے میں 5G ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید کام کرے گی یادداشت پردستخط 

ہواوے یوروگوائے میں 5G ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید کام کرے گی یادداشت پردستخط 

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کی کمپنی ہواوے نے یورگوائے کے ساتھ ایک یاد داشت پر دستخط کر کے 5G  ٹیکنالوجی  کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعلان کر دیا ہے،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یاداشت پر دستخط  کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا جس میں ایک اعلیٰ وفد نے شرکت کی،اس موقع پریوروگوائے کے  وزیر صنعت نے امید ظاہر کی کہ ہواوے کے ساتھ شراکت داری مزید وسیع ہو گی اور 5G ، منصوعی ذہانت اور کمپیوٹر کے شعبے میں  دونوں ممالک مزید تعاون کر ے گی، اس موقع پر چین میں یوروگوائے کے سفیر نے کہا کہ ان کے ملک میں ہواوے کے مصنوعات بہت زیادہ مقبول ہیں،واضح رہے کہ ہواوے یوروگوائے میں 2005سے کام کر رہا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -