رانا ثنا منشیات برآمدگی کیس، عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو طلب کرلیا،سماعت گھنٹے کیلئے ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس میں اے این ایف کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرلیا اور سماعت ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد نے کیس کی سماعت کی، مسلم لیگن کے رہنما کو عدالت میں پیش کردیاگیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،وکیل رانا ثنا اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کے پاس کوئی ثبوت نہیں،اے این ایف نے پہلے روزہی جوڈیشل کرنے کی استدعاکی،ملزمان ریکارڈیافتہ نہیں،سیاسی کیس بنایاگیا،وکیل اے این ایف نے کہا کہ گزشتہ رات تقرری ہوئی،کیس پڑھنے کیلئے وقت دیاجائے،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کودلائل کیلئے طلب کرلیا اورراناثنااللہ کےخلاف کیس کی سماعت ایک گھنٹہ کیلئے ملتوی کردی۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا اللہ نے عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس فوٹیج کا ذکر قومی اسمبلی اور پریس کانفرنس میں کیا گیا وہ کہاں ہے؟مجھے جو فوٹیج دی گئی وہ ٹول پلازے کی ہے، مجھ سے جو منشیات برآمد کی گئی اس کی فوٹیج کہاں ہے؟انہوں نے کہا کہ جو ملک وقوم کو تقسیم کر رہے ہیں وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے،ظلم مٹ کررہےگا۔