”اکتو بر نومبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہاں ہوں اور ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

”اکتو بر نومبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہاں ہوں اور ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان ...
”اکتو بر نومبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہاں ہوں اور ۔۔“ شیخ رشید نے بڑا بیان جاری کر دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ اکتوبر نومبر میں پاک بھارت جنگ دیکھ رہاہوں ، کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔

وفاقی وزیرشیخ رشید نے کالج کی یکجہتی کشمیر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے محلے وقوع، پانی کو ایسے تقسیم کیا گیا ہم مسائل سے نہ نکل سکیں، فیصلہ کشمیریوں کی جدوجہد نے کرنا ہے، عمران خان کی 27 ستمبرکی تقریر اہم ہوگی، ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، اکتوبرنومبرمیں پاک بھارت جنگ دیکھ رہا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کشمیریوں کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا، ہمارے معاشی، سیاسی، دفاعی مسائل ہیں مگرنوجوان کشمیر کے لئے جیتا مرتا ہے، 10 محرم کے بعد پھر آزاد کشمیر جائوں گا، پہلی بار کہہ رہا ہوں یہ گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا، فوج نے جو 23 سال سے تیاری کی اب اس کے استعمال کا وقت آگیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا چاہ بہار جانے کے لئے مودی گوادر کو رکاوٹ سمجھتا ہے، اس وقت چین ہمارے ساتھ کھڑا ہے، وہ مسلمان جوپٹرول پمپوں پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ نہیں، جو مسلمان روڈز پربیٹھے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، آج ہمارا میڈیا دنیا میں سب دے زیادہ مضبوط ہے، نہرو اور گاندھی کا بھارت مر چکا ہے، آج مذاکرات کاوقت نہیں، پاک بھارت میں دس جنگیں ہوچکیں یا ہوتے رہ گئیں اب یہ آخری جنگ ہوگی، ہم تھکے سیاست دان ہیں آخری 5 اوور کا سیاسی میچ کھیل رہے ہیں۔

مزید :

قومی -