”نوازشریف کو پی آئی سی منتقل نہیں کیا جارہا کیونکہ ۔۔“ کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹینڈنٹ نے بیان جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپرٹینڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کرنے سے متعلق اطلاعات کو غلط قرار دیتے ہوئے تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ اعجا اصغر کا کہناتھا کہ نوازشریف کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے ، نوازشریف کا جیل میں ڈاکٹرز روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں ، نوازشریف ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ادویات اور خوراک استعمال کر رہے ہیں ، قانون کے مطابق نوازشریف کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا میں یہ خبر آ رہی تھی کہ نوازشریف کو طبیعت میں ناسازی کے باعث معائنے کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کا امکان ہے تاہم اب جیل سپریٹنڈنٹ کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تردید کر دی گئی ہے ۔