بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل370 کی منسوخی کیلئے دائر درخواستوں پر 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا،حکومت کو نوٹس جاری

بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل370 کی منسوخی کیلئے دائر درخواستوں پر 5 رکنی بنچ ...
بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل370 کی منسوخی کیلئے دائر درخواستوں پر 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا،حکومت کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کیلئے دائر درخواستوں پر 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا، درخواست پر سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگی،عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،بھارتی سپریم کورٹ نے دائر درخواستوں پر سماعت کیلئے 5 رکنی بنچ تشکیل دیدیا،بھارتی سپریم کورٹ میں 14 درخواستیں دائر کی گئی تھیں،کشمیری سماجی رہنماﺅں شاہ فیصل اور شہلا رشید نے بھی درخواست دائر کی ،عدالت نے حکومت کو نوٹس کردیا،درخواستوں پر سماعت اکتوبر کے پہلے ہفتے ہوگی ،عدالت نے کشمیر ٹائمز اورانورادھا کی درخواست پر بھی بھارتی حکومت کو نوٹس جاری کردیا،نوٹس میں مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اوررابطوں کے دیگر ذرائع پر پابندی ہٹانے کا کہا گیا ہے ،بھارتی سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کے اندرحکومت سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔