ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں
ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون صوبائی رکن اسمبلی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہیں ۔

ایکسپریس نیوز نے لیسکو ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ راحیلہ خادم حسین کی لاریکس کالونی مغلپورہ میں واقع رہائشگاہ پر بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں انگوری باغ سب ڈویژن میں رات گئے کارروائی کی گئی۔ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون رکن اسمبلی نے 5 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی ہے۔ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری نے بتایا کہ خاتون رکن اسمبلی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروادیا ہے۔ لیسکو چیف کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیا ز آپریشن کر رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -