فوادچوہدری نے کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنے پر کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی کو ٹویٹر پر کھری کھری سنا ڈالیں

فوادچوہدری نے کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنے پر کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی ...
فوادچوہدری نے کشمیر کو اندرونی معاملہ کہنے پر کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی کو ٹویٹر پر کھری کھری سنا ڈالیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں اور کرفیو کو نافذ ہوئے 24 دن بیت چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان اور کانگرس کے سربراہ راہول گاندھی نے ٹویٹر پر کشمیر کو اندرونی معاملہ قرا ر دیا تو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری میدان میں آئے اور سیدھی سیدھی سنا ڈالیں ۔ تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”میں حکومت کے ساتھ کئی چیزوں میں اختلاف کرتاہوں مگر میں یہ واضح کرنا چاہتاہوں کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اورا س میں مداخلت کیلئے پاکستان سمیت کسی بھی اور ملک کو اجازت نہیں دیں گے ۔“

فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو حقیقت سے آشنا کرواتے ہوئے جواب دیا کہ ”آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ کنفیوژن ہے ، حقیقت کے نزدیک ایک موقف اپنائیں ،اپنے عظیم داد کی طرح کھڑے ہوں جو کہ بھارتی سیکولرزم اور آزادانہ خیالات کی علامت تھے ۔“ فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں ساتھ شعر بھی درج کیا جو کہ کچھ یوں ہے :”یہ داغ داغ اجالا یہ شب غزیدہ سحر ،وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں “۔

مزید :

قومی -