مشہور زمانہ ڈارمہ سیریل ” خدا اور محبت “ کے تیسرے سیزن کی تیاری شروع ، اس میں ہیرو عمران عباس نہیں ہوں گے بلکہ۔۔ جانئے
لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت سیزن 3“کی ڈائریکشن کے لئے سید وجاہت حسین کا انتخاب کیا گیا ہے جو ان دنوں کاسٹ فائنل کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیڈ رول کے لئے فیروز خان کو فائنل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ بھی جلد مکمل کرلی جائے گی۔یاد رہے کہ سیریل کے پہلے سیزن نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جس میں عمران عباس اور سعدیہ خان نے مرکزی کردار کئے تھے اور جس کے ڈائریکٹر انجم شہزاد تھے جبکہ دوسرے سیزن کے ڈائریکٹر سید علی رضا اسامہ تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تیسرے سیزن کے لئے پہلے شہزاد رفیق کا نام فائنل کیا گیا تھا لیکن بابر جاوید کی جیو سے علیحدگی کے بعد یہ پراجیکٹ روک دیا گیا جسے اب دوبارہ شروع کیا جارہا ہے۔