لاہور کے رہائشی نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا لیں لیکن پھر پکڑا گیا، ان کا کیا استعمال کرتا رہا؟ جانئے

لاہور کے رہائشی نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا لیں لیکن پھر پکڑا ...
لاہور کے رہائشی نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا لیں لیکن پھر پکڑا گیا، ان کا کیا استعمال کرتا رہا؟ جانئے

  

لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر کی کارروائی، شیخوپورہ کی خاتون کو نازیبا تصاویر، ویڈیوز کے ذریعے ہراساں اور بلیک میل کرنے والے لاہور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرکے دو موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سی سی آر سی لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز نے ایک بیان میں کہا کہ شیخوپورہ کی رہائشی خاتون نے شکایت درج کرائی تھی کہ میری بہن کو اس کی مرضی کے بغیر بنائے گئے فوٹوز اور ویڈیوز کے ذریعے لاہور کے رہائشی ایک شخص کی جانب سے ہراساں اور بلیک میل کیا جارہا ہے۔ ملزم نے دھوکے بازی سے اس کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کا موبائل بھی چرالیا۔ ملزم نے خاتون کو تین لاکھ روپے ادا کرنے پر مجبور کیا اور اب بلیک میلنگ کے ذریعے پانچ لاکھ سے زائد رقم کا مطالبہ کررہا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد سی سی آر سی لاہور کی تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کر کے قبضے میں لے لئے۔ جس میں سے ایک موبائل میں خاتون سے متعلق قابل اعتراض مواد بھی موجود ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -