فضائی حدودکی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،شاہ محمود قریشی

فضائی حدودکی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،شاہ محمود قریشی
فضائی حدودکی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فضائی حدودکی بندش سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ سوچ بچار کے بعد ہوگا،وزیراعظم تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعداس بات کا فیصلہ کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی عالمی برادری کو5 اگست کے یکطرفہ اقدام کا جواب دیں،مقبوضہ کشمیر میں 23ویں روز بھی کرفیو ہے،زندگی اور موت کی کشمکش ہے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی وجہ سے اشیا خورو نوش،دواؤں کی قلت ہے،شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں پولیس اور بھارتی فورسز میں تصادم کی اطلاعات ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے سامنے ایک بھارتی فوجی کھڑا ہے،مقبوضہ کشمیرپولیس میں زیادہ تعدادمسلمانوں کی ہے، مقبوضہ کشمیرپولیس بھی بھارت کیساتھ کام کرنے سے کترارہی ہے،مقبوضہ کشمیرپولیس سے اسلحہ واپس لے لیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ باکسر عامر خان آزاد کشمیر گئے،مقامی لوگوں سے ملے،باکسر عامر خان کو کیا مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت مل جائے گی؟انہوں نے کہا کہ ابھی ایئر اسپیس بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ،وزیراعظم تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعداس بات کا فیصلہ کریں گے،وزیر خارجہ نے کہا کہ شملہ معاہدے کے تحت ہم نے مقبوضہ کشمیر کامسئلہ طے کرنا تھا،اس وقت یکطرفہ غیر قانونی اقدامات سے بھارت فضا خراب کر رہا ہے،عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رائے تبدیل ہو رہی ہے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بھارتی مخالفت کے باوجود منعقد ہوا،بھارتی سپریم کورٹ نے اس اقدام پر اپنی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے،اس وقت بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی حکومت کے دباؤ میں ہے،اس وقت بھارتی سپریم کورٹ کا امتحان ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ بھرپور تعلقات ہیں،ایران نے کشمیر پراپنا موقف دیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -