وقار یونس نے چاہتے ہوئے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست کیوں نہیں دی؟ حیران کا انکشاف منظرعام پر آ گیا

وقار یونس نے چاہتے ہوئے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست کیوں نہیں دی؟ حیران ...
وقار یونس نے چاہتے ہوئے بھی ہیڈ کوچ کے عہدے کیلئے درخواست کیوں نہیں دی؟ حیران کا انکشاف منظرعام پر آ گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیم کا باﺅلنگ کوچ بننے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ہیڈ کوچ کیلئے بھی درخواست دینا چاہتے تھے مگر کچھ وجوہات کی بناءپر رک گئے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے باﺅلنگ کوچ کیلئے درخواست دیتے ہوئے یہ بھی عندیہ دیا تھا کہ ہیڈ کوچ کی دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں اور اس کی وجہ مصباح الحق کا ممکنہ طور پر مقابلے سے باہر ہونا تھا مگر سابق کپتان کے اپلائی کرنے پر وقار نے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کا سوچنا چھوڑ دیا اور انہوں نے درخواست بھی جمع نہیں کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کی سربراہی میں کمیٹی رواں ہفتے امیدواروں کے انٹرویوز لے گی جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ ہو گا۔ محسن خان، مصباح الحق اور موجودہ فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کمیٹی سے ملاقات کر کے اپنے منصوبوں سے آگاہ کریں گے جبکہ ڈین جونزسے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوگا۔

مزید :

کھیل -