پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے پانچ رکنی پینل تشکل دیدیا، کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے پانچ رکنی پینل تشکل دیدیا، کرکٹ ...
پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ کے انتخاب کیلئے پانچ رکنی پینل تشکل دیدیا، کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی ’ٹیم مینجمنٹ‘ کے انتخاب کیلئے پانچ رکنی پینل تشکیل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور کوچ انتخاب عالم، سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر بازید خان، بی او جی ممبر اسد علی خان،پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اس پینل میں شامل ہیں۔

یہ پینل ٹیم مینجمنٹ کیلئے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کرے گا، ہیڈ کوچ اور باﺅلنگ کوچ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات کو ہوں گے، ہیڈ کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد بیٹنگ اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کیلئے انٹرویوز ہوں گے، پینل سفارشات تیار کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھیجے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی انٹرویوز کیلئے فائنل کئے گئے امیدواروں کے نام جاری نہیں کرے گا تاہم پینل کی جانب سے امیدوار کے نام فائنل ہوتے ہی پی سی بی باقاعدہ اعلان کردے گا۔

مزید :

کھیل -