مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں
مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اثاثے دن بدن کیسے بڑھتے رہے، تفصیلات سامنے آ گئیں، دستاویزات کے مطابق مریم نواز کو 6 سال کے دوران 79 کروڑ 42 لاکھ 60 ہزار روپے تحفے میں ملے،مریم نواز رقوم اورتحفے نواز شریف،حسن نوازاورحسین نوازسے وصول کرتی رہیں،مریم نواز تحفے وصول کرتے کرتے کروڑوں روپے کی مالک بنتی گئیں۔دستاویزات کے مطابق مریم نوازکے اثاثے7کروڑ35لاکھ سے بڑھ کر 83 کروڑ 7لاکھ 30ہزارروپے ہوگئے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کوئی ایسا ذریعہ نہیں تھا جس سے ان کی آمدنی روزبروز بڑھتی،دستاویزات کے مطابق مریم نواز کو 2011 میں 3 کروڑ 70 لاکھ اور 2012 میں 5 کروڑ 16 لاکھ کے تحائف ملے، 2013میں3 کروڑ 58 لاکھ ،2014 میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کے تحائف ملے، 2015میں 31کروڑ5لاکھ روپے اور2016 میں 17 کروڑ 25 لاکھ روپے کے تحائف ملے۔