محکمہ داخلہ پنجاب کا نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب کا نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب کا نویں اور دسویں محرم کو موبائل فون بند کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے 9ویں اور 10 ویں محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت ڈب سواری پر بھی بابندی عائد کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے لیے پنجاب کے 12 اضلاع حساس قرار دیے گئے ہیں،محکمہ داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو آگاہ کر دیا۔ تاہم 26 اضلاع میں پاک فوج جبکہ 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔لیسکو کی جانب سے نویں اور دسویں محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی، مرکزی جلوس کے روٹ کے لیے سپیشل سکواڈ بھی تشکیل دیدیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -