ارسلان ایش کے بعد ایک اور پاکستانی نے ’ٹیکن 7‘ ٹورنامنٹ جیت لیا

ارسلان ایش کے بعد ایک اور پاکستانی نے ’ٹیکن 7‘ ٹورنامنٹ جیت لیا
ارسلان ایش کے بعد ایک اور پاکستانی نے ’ٹیکن 7‘ ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کے نوجوانوں کی طرح پاکستانی نوجوانوں نے بھی دنیا کے بڑے بڑے آن لائن گیمنگ ٹورنامنٹ میں شریک ہونا شروع کر دیا ہے اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے گیمر ارسلان ایش نے دنیا کے بہترین 1800 گیمرز کو ٹیکن 7 کے مقابلوں میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور اب ایک اور پاکستانی گیمر ’اویس ہنی‘ نے ایف وی 2019 ٹیکن 7 ٹورنامنٹ جیت کر اپنی گیمنگ سکلز سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
اس مشکل ٹورنامنٹ کا انعقاد ملائیشیا میں کیا گیا جہاں دنیا بھر کے بہترین گیمرز ’کنی، جیونڈینگ اور نوبی بک ‘ کیساتھ ساتھ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گیمرز نے شرکت کی۔اویس ہنی جو اپنے کیرئیر کے پہلے ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے تھے، نے آغاز سے ہی تمام کھلاڑیوں پر گیمنگ سکلز کی بنیاد پر دبدبہ قائم کر لیا۔
اویس ہنی اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا راﺅنڈ ہار گئے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کھیل میں بہترین واپسی کرتے ہوئے باقی تمام راونڈز جیتے اور ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -