”یہاں گرمی ہے اور یہ جوس کا وقت ہے“ بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو اپنی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

”یہاں گرمی ہے اور یہ جوس کا وقت ہے“ بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو اپنی ...
”یہاں گرمی ہے اور یہ جوس کا وقت ہے“ بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کو اپنی تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرکے مذاق کا نشانہ بن گئے اور نکلے ہوئے پیٹ کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد بھارتی ٹیم جشن منانے ساحل سمندر پر پہنچی جہاں پر ٹی شرٹ میں ملبوث روی شاستری نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بہت گرمی ہے اور یہ جوس کا ٹائم ہے۔

شائقین نے ان کی تصویر کو پسند تو کیا مگر صرف مذاق بنانے کیلئے اور مشورہ دیا کہ انہیں اپنا پیٹ اندر کرنا چاہئے، وہ بھارتی ٹیم کے کوچ ہیں کسی گلی محلے کی ٹیم کے نہیں، اسی قسم کے اور بھی دلچسپ کمنٹ دئیے گئے۔

مزید :

کھیل -