ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنگسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ’سس‘ کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باﺅلر نے 85 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ دو ہفتوں کے بعد کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سسل رائٹ طویل عمر تک کھیلنے کے حوالے سے اپنے ملک کے سب عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی کے دنوں میں بارباڈوس کی نمائندگی کی اور گیری سوبرز اور ویس ہال کے ہمراہ باﺅلنگ کی لیکن پھر 1959ءمیں اپنا پروفیشنل کیرئیر بنانے کیلئے انگلینڈ منتقل ہو گئے۔
نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق 70 اور 80 کی دہائی میں ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ پیس اٹیک جوڑی جوئل گارنر اور رچرڈز کے ساتھ کھیلنے والے سس اپنے 60 سالہ کرکٹ کیرئیر میں 7000 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔سس رائٹ اپنے کیرئیر کے دوران 5 سیزنز میں 538 وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں یعنی انہوں نے ہر 27 گیند بعد وکٹ حاصل کی۔
اپنے طویل ترین کرکٹ کیرئیر کے حوالے سے انگلش اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سس رائٹ کا کہنا تھا کہ کاش میں آپ کو اپنے سٹمنا کے حوالے سے بتا سکتا لیکن میں نہیں بتا سکتا کہ یہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگر میں ایمانداری سے بتاو¿ں تو میں ہر چیز کھاتا ہوں لیکن شراب نوشی بہت کم کرتا ہوں، صرف بیئر پیتا ہوں۔
اپنی فٹنس کے حوالے سے سس رائٹ نے بتایا کہ مجھے گھر پر بیٹھنا اور ٹی وی دیکھنا بالکل بھی پسند نہیں ہے، میں فارغ اوقات میں یا تو واک کرتا ہوں یا پھر گیراج میں کام کرتا ہوں۔سس رائٹ کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں 20 لاکھ کے لگ بھگ میچز کھیلے ہیں۔طویل ترین کرکٹ کیرئیر رکھنے والے سسل رائٹ 7 ستمبر کو اپنا آخری میچ کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -