کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم،پاکستان کے علاوہ دنیا میں کوئی کشمیریوں کا وکیل،ہمدرد اور مددگار نہیں:راجہ محمد فاروق حیدرخان

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم،پاکستان کے علاوہ دنیا میں کوئی کشمیریوں کا ...
کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم،پاکستان کے علاوہ دنیا میں کوئی کشمیریوں کا وکیل،ہمدرد اور مددگار نہیں:راجہ محمد فاروق حیدرخان

  


واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں،مقبوضہ وادی اس وقت لہو لہو ہے،جدید دور میں انسانیت کے خلاف جرائم کی بدترین مثال مقبوضہ کشمیر ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور تمام رابطے بند ہیں، ان کی بہترین مدد یہی ہے کہ دنیا کو وہاں کی حقیقی صورتحال بتائی جائے۔

پاکستانی سفارتخانے میں تارکین وطن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان کا کہنا تھاکہپاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور آرزوؤں کا مرکز،کشمیری اپنے بچوں کے جنازے سبز ہلالی پرچم میں دفناتے ہیں،واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے 5 اگست کے بعد بہت کام کیا ہے ،تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں ،تارکین وطن اپنے اپنے علاقوں کے منتخب نمائندگان سے رابطے کریں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ امریکی اراکین کانگرس خارجہ امور کمیٹی سول سوسائٹی میڈیا کے سامنے مظلوم عوام کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان کے علاوہ دنیا میں کوئی کشمیریوں کا وکیل،ہمدرد اور مددگار نہیں،پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی سے کشمیریوں کے جذبے کو تقویت ملی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیراسد مجید خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیر شہری دفاع آزادکشمیر احمد رضا قادری بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تقریب میں ڈاکٹر عنایت کاٹھیو، ڈاکٹر رشید چٹانی، ڈاکٹر اکبر خواجہ ، سید مواحد حسین ، مصدق چغتائی، ڈاکٹر طارق شہاب ، نرگس علی ، دبیر ترمذی، عرمان ملک، عائشہ خان ، عابد ملک ، مرزا تنویر اور عابد بیگ سمیت کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان شریک تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 

مزید : قومی /انسانی حقوق /علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد


loading...