کیا آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ کرلیا گیا

کیا آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ کرلیا گیا
کیا آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں ؟فیصلہ کرلیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جعلی اکاونٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اور انہیں کل پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز منتقل کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید :

قومی -