’’کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔۔۔‘‘پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر نے نعرہ مستانہ بلند کر دیا

’’کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔۔۔‘‘پاکستان تحریک انصاف پنجاب ...
’’کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد فی سبیل اللہ ہے۔۔۔‘‘پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر نے نعرہ مستانہ بلند کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل جہاد فی سبیل اللہ ہے،کشمیری اگر اپنی آزادی کے لئے ہتھیار اٹھائیں تو اسکا اختیار جینوا کنونشن دیتا ہے،وقت آئے گا کہ کشمیر کو آزاد کروائیں گے،کشمیر کے معاملے پر حکومت نے اپنی پالیسی واضح کردی، کشمیر پالیسی پر حکومت نے کسی سے بھیک مانگی نہ کسی کی طرف دیکھا،بھارت پر واضح کردیا ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

پاک کشمیر یونٹی کونسل کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کے موضوع پر منعقد ہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہناتھا کہکشمیر کا واحد حل صرف جدوجہد میں پوشیدہ ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے آخری حد تک جائیں گے، پاک فوج کو اس بات کا مینڈیٹ حاصل ہے کہ وہ کشمیر حاصل کرے، کشمیر کسی ایک سیاسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے سب سے بڑی سویلین ایوارڈ سے نواز کرکشمیریوں کے زخمو ں پر نمک چھڑکا ہے،یو اے ای کے مو دی کو ایوار ڈ دینے پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے، مظلوم کشمیر ی بہن بھا ئیوں کا سا تھ دینے کی بجائے متحدہ عرب امارات نے مو دی کو ایواڈ دے کر مسلمان د شمنی کاثبو ت دیا۔ انہو ں نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، یواے ای آج جس مقام پر ہے اس میں پاکستان کا بھی کردار ہے، یو اے ای کا مودی کو ایوارڈ دینے سے پاکستان میں مایوسی ہوئی،سلامتی کونسل نے کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کیا، کشمیر صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کے لیے انسانیت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر پر پاکستان کا سفارتی اور سیاسی نظریہ بالکل صحیح ہے، ہم درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، سلامتی کونسل نے کشمیرکو بھارت کا اندرونی معاملہ تسلیم نہیں کیا، وزیراعظم 27 ستمبر کو یو این کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر بھر پور طریقے سے اٹھایاجائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -