ڈکیت کوا ایک شخص کے پانچ لاکھ لے اڑا ،لوگوں کی فائرنگ سے بھی بچ نکلا

ڈکیت کوا ایک شخص کے پانچ لاکھ لے اڑا ،لوگوں کی فائرنگ سے بھی بچ نکلا
ڈکیت کوا ایک شخص کے پانچ لاکھ لے اڑا ،لوگوں کی فائرنگ سے بھی بچ نکلا

  

ماموں کانجن(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوا دیہاتی کے پانچ لاکھ روپے لے اڑا لے گیا۔چک 487گ ب میں ایک شخص میاں لال آرائیں نے پانچ لاکھ روپے میںاپنی دو بھینسیں فروخت کیں،خریدار نے اسے پانچ‘ پانچ ہزار روپے کے سو نوٹ ادا کئے جو لال آرائیں نے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں چار پائی پر رکھ دیئے تاہم کچھ ہی دیر میں ایک کوا پیسوں کی تھیلی اڑا لے گیا ‘میاںلال،خریدار اور دیگر لوگوں نے تعاقب کیا ،پتھر اور بندوق سے فائرمارے مگر وہ چند لمحوں بعد ہی نظروں سے اوجھل ہو گیا تاہم متاثرہ شخص نے ابھی تک اس کوے کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -