’ پی ٹی وی میں بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیاآتاہے؟‘ عامر لیاقت نے شاہ محمود، غلام سرور اور مشیر اطلاعات کے خلاف محاذ کھول لیا

’ پی ٹی وی میں بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیاآتاہے؟‘ ...
’ پی ٹی وی میں بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیاآتاہے؟‘ عامر لیاقت نے شاہ محمود، غلام سرور اور مشیر اطلاعات کے خلاف محاذ کھول لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف محاذ کھول دیا ۔ انہوں نے ڈھکے چھپے طریقے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور غلام سرور خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو ان فالو کیا تھا، بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول، عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار، تنگ کرکے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو۔‘

عامر لیاقت نے مشیر اطلاعات پر کرپشن کو تحفظ دینے کا بھی الزام لگادیا اور کہا ’ پی ٹی وی میں سنگین بے قاعاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیاآتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا ، انہیں بتایا گیا، خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری، امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکج پر مارکیٹنگ سونپنا، محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا۔‘

عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کی جانب سے جمعے کے روز تین منٹ تک کشمیریوں کیلئے اٹھ کھڑے ہونے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان نے کہا کہ جمعے کے روز 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے لیکن یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ بات کرنے کا کوئی طریقہ ہوتا ہے ، اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں ، قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں ہے۔

عامر لیاقت نے ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کیا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انڈیا کیلئے فضائی حدود کی بندش کا فیصلہ لینے میں شاہ محمود قریشی اور وزیر ہوابازی غلام سرور خان سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مزید : قومی /سیاست


loading...