حکومت نے گوادر کے حوالے سے بڑا قدم اٹھالیا، فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ سمیت کیا فیصلے کرلیے گئے؟ بڑی خبر آگئی

حکومت نے گوادر کے حوالے سے بڑا قدم اٹھالیا، فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ سمیت کیا ...
حکومت نے گوادر کے حوالے سے بڑا قدم اٹھالیا، فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ سمیت کیا فیصلے کرلیے گئے؟ بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ، قوانین میں ضروری ترامیم اور پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ایم ٹی ایف اور پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی سفارش منظور کرلی گئی ۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 355 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے اوروزارت خزانہ کو مالی سال 2019-20 میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 4097ملین روپے جمع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس میں مشین ٹول فیکٹری ملازمین کے لیے فروری سے مئی تک کی تنخواہوں کی منظوری دی گئی جبکہ پی ایم ٹی ایف ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 128 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے گوادر فری زون کے لیے ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دے دی اور گوادر فری زون کے لیے قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی منطوری دے دی گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -Breaking News -