ملکہ برطانیہ نے پارلیمان معطل کردی ، وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر آگئی

ملکہ برطانیہ نے پارلیمان معطل کردی ، وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر آگئی
ملکہ برطانیہ نے پارلیمان معطل کردی ، وجہ کیا بنی؟ بڑی خبر آگئی

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکہ برطانیہ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی درخواست پر برطانوی پارلیمان کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ملکہ برطانیہ سے پارلیمان کو معطل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان 9 سے 12 ستمبر کے درمیان کیا جائے گا اور پارلیمان 14 اکتوبر تک معطل رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یہ اقدام بریگزٹ کیلئے اٹھایا ہے کیونکہ اگر پارلیمان معطل نہیں ہوتی تو ارکان پارلیمنٹ ’ نوڈیل‘ کے خلاف ووٹ دے کر مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔ پارلیمان معطل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ارکان اسمبلی اس معاملے پر بحث اور ووٹ نہیں کرپائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کے اس اقدام کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ برطانوی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کیلئے اب وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا بہت ہی مشکل ہوجائے گا۔ انہوں نے بورس جانسن کو ایسا وزیر اعظم قرار دیا جس کی برطانیہ کو شدت کے ساتھ ضرورت تھی۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /برطانیہ


loading...