بھارت نے ایک پاکستانی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا، درحقیقت یہ کون ہے؟ جان کر آپ کو بھی مودی سرکار کی ذہنیت پر افسوس ہوگا
نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مودی سرکار پاکستان دشمنی میں تمام حدیں پار کر گئی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، کچھ اور ہاتھ نہ لگا تو بھارت نے پاکستانی آئی ٹی ایکسپرٹ کو ہی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے بھارت جانے والے کراچی کے آئی ٹی ایکسپرٹ مرتضیٰ علی اصغر کو بھارتی پولیس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ انہیں انبالہ پولیس نے 14 اگست کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کی خبر اب سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے مرتضیٰ علی اصغر کی موبائل سم بھی قبضے میں لے لی ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مرتضیٰ علی اصغرکراچی کے علاقے نانک واڑہ کا رہائشی ہے اور گزشتہ 22 سال سے اسی علاقے میں مقیم ہے اور طلبہ کو تعلیم بھی دیتا ہے۔ مرتضیٰ کی بھارت میں گرفتاری کے حوالے سے ان کے اہلخانہ نے موقف دینے سے معذرت کرلی ہے۔