مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا نے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماﺅں کو فون گھما دیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا نے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماﺅں کو ...
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتا نے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماﺅں کو فون گھما دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدور میکرون اور اردن کے شاہ عبداللہ کو فون کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی اقدامات یو این قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کوخطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدل رہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں 5 اگست سے انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے، کشمیری لاک ڈاون کے باعث مشکلات کاشکارہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمیر کی صورتحال کانوٹس لے، بھارت غیرقانونی اقدامات اورنسل پرستی کے نظریے پرکاربندہےاس موقع پر شاہ عبد اللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں،اردن کشمیرکی صورتحال پردیگرممالک سے مشاورت کرے گا۔وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی صدرکوافغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا جس پر فرانسیسی صد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف۔فرانسیسی صدرمیکرون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں، تمام متنازع امورپرامن طریقے سے حل ہونے چاہئیں۔

مزید :

قومی -