’ہاتھ چھوڑ‘ کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا تو اداکارہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں

’ہاتھ چھوڑ‘ کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا تو ...
’ہاتھ چھوڑ‘ کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا تو اداکارہ ہانیہ عامر غصے میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اکثر ہی ایک دوسرے کے ساتھ نظر آتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ کئی اداکار بھی دونوں کی ایک دوسرے کیلئے پسندیدگی کی تصدیق کرچکے ہیں ۔ حال ہی میں دونوں کا رشتہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ایک خاتون مداح نے کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا ہاتھ پکڑا۔

View this post on Instagram

NewYork I love you so much !♥️???? #AsimAzharUStour

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


عاصم اظہر نے امریکی شہر نیو یارک میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے خواتین مداح ان کا ہاتھ پکڑ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آئی تو ہانیہ عامر سے یہ بالکل برداشت نہیں ہوا اور انہوں نے انتہائی غصے سے کمنٹ کیا ’ ہاتھ چھوڑ‘۔


ہانیہ عامر کی جانب سے جب غصے کا اظہار کیا گیا تو دونوں کی مشترکہ دوست گلوکارہ آئمہ بیگ نے عاصم کو مشورہ دیا کہ ہاتھ چھوڑ دیں۔


آئمہ بیگ کے مشورے کے بعد عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے خاتون مداح کا ہاتھ چھوڑ دیا ہے۔

مزید :

تفریح -