احمد شہزاد کی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفی ،آصف غفور نے ایسی بات کہہ دی کہ احمد شہزاد کی اپنی ہنسی چھوٹ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد سوشل میڈ یا پر سیلفی بوائے کے نام سے جانے جاتے ہیں ،اب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی مذاق کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے عماد وسیم کی شادی پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ بنائی گئی سیلفی شیئر کی اور ساتھ پیغام لکھا کہ میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہمیشہ فخر کی بات ہے ،وہ ایک بہادر اور عزت دار شخص ہیں جن کے باعث مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔اس ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے آصف غفور نے کہا کہ بہت شکریہ احمد شہزاد ،تم سے بہتر سیلفی کوئی نہیں لے سکتا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی یہ بات دیکھ کر احمد شہزاد بھی مسکرادئیے ۔
Always an honour to meet with Mr Asif Ghafoor @peaceforchange (@OfficialDGISPR )A courageous and respectable individual who makes me proud to be a Pakistani ????????
#Selfietobantithi pic.twitter.com/GacUUCcuPU
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) August 27, 2019
Many thanks @iamAhmadshahzad
No one takes a selfie better than you.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 27, 2019
???????? https://t.co/jbMBgYvp8F
— Ahmad Shahzad ???????? (@iamAhmadshahzad) August 27, 2019