”کامران شاہد مجھ سے زیادہ شوقین مزاج ہیں ،ہم دونوں کو گورنر ہاوس جانے دیں “نبیل گبول نے فواد چوہدری سے ایسی فرمائش کردی کہ کامران شاہد بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئے

”کامران شاہد مجھ سے زیادہ شوقین مزاج ہیں ،ہم دونوں کو گورنر ہاوس جانے دیں ...
”کامران شاہد مجھ سے زیادہ شوقین مزاج ہیں ،ہم دونوں کو گورنر ہاوس جانے دیں “نبیل گبول نے فواد چوہدری سے ایسی فرمائش کردی کہ کامران شاہد بھی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے وزیراعظم کے ترجمان اور وفاقی وزیر  فواد چوہدری سے انوکھی فرمائش کردی جسے سن کر نجی ٹی وی کے سینئر اینکر کامران شاہد بھی کانوں کو ہاتھ لگانےپر مجبور ہو گئے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر ہاوس مری نجی طور پر لوگوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ،اگر آپ جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،یہ بات سن کر نبیل گبول اور پروگرام کے میزبان  کامران شاہد مسکرانے لگے ،نبیل گبول نے جواب دیا مجھے اور کامران شاہد کو جانے کی اجازت دے دیں ہم چلے جائیں گے ،فواد چوہدری نے کہا کہ آپ پیسے دیں اور چلے جائیں ،اس دوران کامران شاہد نے مسکراتے ہوئے نبیل گبول سے کہا کہ آپ اور میں اکیلے جا کر کیا کریں گے ؟۔فواد چوہدری نے نبیل گبول سے کہا کہ آپ کامران شاہد کو رہنے دیں ،اکیلے جائیں جس پر کامران شاہد نے فواد چوہدری کا شکریہ ادا کیا لیکن پھر نبیل گبول نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کامران کو کیوں رہنے دیں ،مجھ سے زیادہ شوقین مزاج  تو کامران شاہد ہیں ،یہ بات سن کامران شاہد مسکراتے ہوئے کانوں کو ہاتھ لگانے لگے اورنیچے ٹیبل کی طرف منہ کر کے مسکرانے لگے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -