ساڑھے تین ہزار کیلئے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

ساڑھے تین ہزار کیلئے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
ساڑھے تین ہزار کیلئے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا میں کچھ روپوں کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں 3500 روپے کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا، قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس  کے مطابق سرگودھا کے علاقے حمید ٹاون میں ملزم شان نے اپنے بڑے بھائی ظہیر عباس سے 3500 روپے لینا تھے ،اس تنازع پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزم نے بڑے بھائی کو اس وقت قتل کیا جب وہ گھر کی چھت پر سورہا تھا۔پولیس نے ظہیر عباس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -