امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

  

دوحا(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ اور افغان طالبان سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ۔قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ وہ امریکا سے سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔افغان طالبان کے نمائندوں اور امریکا کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحا میں امن مذاکرات کا 9 واں دور جاری ہے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ دوحا میں امریکا طالبان مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے جب کہ وہ مذاکرات میں سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلمان اور آزادی کے چاہنے والے جلد اچھی خبر سنیں گے۔ تاہم افغان طالبان کے بیان پر کابل میں امریکی سفارتخانے نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -