رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ،ملزم وسیم احمد وعدہ معاف گواہ بن گیا

رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ،ملزم وسیم احمد وعدہ معاف گواہ بن گیا
رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ،ملزم وسیم احمد وعدہ معاف گواہ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، گرفتار ملزم وسیم احمد نے اعتراف جرم کرتے ہوئے رانا مشہود سمیت دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وسیم احمد کا احتساب عدالت سے راہدری ریمانڈ حاصل کر کے ملزم کو چیئرمین نیب کے سامنے پیش کر دیا ہے جہاں پر ملزم وسیم احمد نے چئیرمین نیب کو وعدہ معاف گواہ بننے کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ملزم وسیم احمد نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ یوتھ فیسٹیول میں سابق صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے غیر قانونی ٹھیکے دئیے، رانا مشہور اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے کروڑوں روپے کا قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ فرضی کمپنیز بنا کر رانا مشہود اور عثمان انور نے من پسند افراد کو ٹھیکے دئیے ، ایسی کمپنیز کو ٹھیکے دئیے گئے جو رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ملزم وسیم احمد کا کل مقامی عدالت میں اعترافی کا بیان ریکارڈ کرائے گی۔