مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں آصفہ اور بختاور میں سے کس کو وزیر اعلیٰ سندھ لایا جائے گا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں آصفہ اور بختاور میں سے کس کو وزیر اعلیٰ ...
مراد علی شاہ کی گرفتاری کی صورت میں آصفہ اور بختاور میں سے کس کو وزیر اعلیٰ سندھ لایا جائے گا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں 27 ارکان پر مشتمل فارورڈ بلاک موجود ہے، اگر مراد علی شاہ گرفتار ہوجاتے ہیں تو ان کے متبادل کے طور پر آصفہ بھٹو زرداری کو لایا جائے گا۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر ملک نے کہا کہ سندھ میں 27 اراکین پر مشتمل فارورڈ بلاک موجود ہے جس میں تھرپارکر اور نواب شاہ کے ایم پی ایز بھی شامل ہیں۔ وہاں مخدوم فیملی ، شیرازی فیملی اور نادر مگسی کا بھی نام آرہا ہے ، یہ صرف وزیر اعلیٰ کے جانے کا انتظار کر رہے ہیں ، اگر وہ جاتے ہیں تو یہ فارورڈ بلاک ایکٹو ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگر مراد علی شاہ کی گرفتاری ہوتی ہے تو متبادل کے طور پر آصفہ بھٹو زرداری کو لایا جائے گا۔ اگر پی پی کی حکومت برقرار رہی تو آصفہ کو وزیر اعلیٰ بنادیا جائے گا بصورت دیگر وہ اپوزیشن میں جائیں گی۔

پروگرام میں موجود سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی بیٹیوں کیلئے سیاست میں آنے کیلئے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ سیاست میں آنا ان کا حق ہے لیکن ابھی سیاست میں ان کیلئے وقت اچھا نہیں ہے۔ جب تک زرداری اور فریال تالپور اندر ہیں اور لوٹے ہوئے مال کی واپسی کیلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے تو اس موقع پر وہ سیاست میں نہیں آسکتیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -