وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر  راجہ بشارت  کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر  راجہ بشارت  کی ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر  راجہ بشارت  کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرخصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی جانے والی  کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت ہوں گے ،حکومت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیاہے، چیف سیکرٹری پنجاب، ممبران صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان،عظمیٰ کاردار،محمد ندیم قریشی اور مہندرپال سنگھ کمیٹی کے ممبران ہوں گے جبکہ دوممبراپوزیشن اور ایک ق لیگ سے لیا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات و ثقافت کمیٹی کے ممبر سیکرٹری ہوں گے۔کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرے گی۔کمیٹی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے میں وفاقی حکومت کی معاونت کرے گی۔ مسئلہ کشمیر پر دیگر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لئے بھی کمیٹی وفاق کی مدد کرے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -