سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مظلوم کشمیریوں کی مکممل حمایت کی یقین دہانی کرا دی

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مظلوم کشمیریوں کی مکممل حمایت کی یقین دہانی کرا دی
 سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مظلوم کشمیریوں کی مکممل حمایت کی یقین دہانی کرا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جدہ میں پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز نے سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ملاقات کی پاکستانی سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا خط سیکرٹری  جنرل کے حوالے کیا ، سیکرٹری جنرل او آئی سی نے مظلوم کشمیریوں کی مکممل حمایت کی یقین دہانی کرا دی .

پی ٹی وی نیوز کے مطابق جدہ میں پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز نے سیکرٹری جنرل او آئی سی  ڈاکٹر یوسف بن احمد العُثمین کو  مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل نے جموں وکشمیر کے معاملے  پر او آئی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا اور پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کو او آئی سی کی جانب سے مکمل حمایت  کی یقین دہانی کرائی ۔ پاکستانی سفیر نے او آئی سی کی بھرپور حمایت پر سیکرٹری جنرل سے اظہار تشکر کیا۔

مزید :

قومی -