رحمان ملک کا  6ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کی خبر پر نوٹس،وزارت داخلہ کو  تین روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات

رحمان ملک کا  6ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کی خبر پر ...
رحمان ملک کا  6ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کی خبر پر نوٹس،وزارت داخلہ کو  تین روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے 6ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کی خبر پر نوٹس  لے لیا  اوروزارت داخلہ کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کی خبر پر تین روز میں رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات کی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ وزارت داخلہ تین روز کے اندر کمیٹی کو غیرقانونی ویزوں کے اجرا پر جامع رپورٹ پیش کرے، غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا میں ملوث ویزہ سیکشن کے ذمہ داران کی تفصیلات کمیٹی کو جمع کیا جائے، اگر خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا پر کوئی محکمانہ انکوائری ہوئی ہے تو رپورٹ کمیٹی کو پیش کیا جائے۔رحمان ملک  نے کہا کہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا معاملہ کمیٹی کے آنے والے اجلاس میں اٹھایا جائیگا، غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرا کا معاملہ انتہائی حساس ہے پہلی ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ  وزارت داخلہ ایمگریشن و پاسپورٹ ڈائریکٹریٹ سے بھی غیرملکیوں کو ویزوں کے اجرا پر رپورٹ لے، ڈی جی پاسپورٹ کمیٹی کو اس عرصہ میں کل جمع شدہ فیسوں کی تفصیلات مہیا کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے چھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزے جاری کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -