پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بڑا حکم دے دیا

پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بڑا حکم دے دیا
پی ٹی اے نے یوٹیوب کو بڑا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب کو غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں غیر اخلاقی، فحاشی اورعریانی پر مبنی مواد اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو فوری طور پر ہٹا ئے۔

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب پر موجود نامناسب ، غیر اخلاقی اور فحش مواد کے انتہائی منفی اثرات کے پیش نظر اور نفرت انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد کی موجودگی کی بدولت یہ ہدایات جاری کی گئیں۔

پی ٹی اے نے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹانے اور اس  طرح کا مواد اس پلیٹ فارم کے ذریعے پھیلانے سے روکنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیا۔

اس کے علاوہ ، پلیٹ فارم کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مواد کی نگرانی کے لئے ایک مؤثر اور اعتدال پسند حکمت عملی اختیار کرے تاکہ پاکستان میں اس طرح کے مواد تک رسائی کو روکنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے اور حذف کرنے کے حوالے سے بھی  اقدامات کئے جا سکیں۔