ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

مبارک دن ہے۔ہرلحاظ سے اچھا ہے۔ مگر گھرمیں سکون آ جائیں خاص طور پر مالی معاملے میں تو کیا بات ہے۔ آج بہرحال جو ہوگا اچھا ہی ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

صورت حال میں بہتری کے لئے اب مکمل تیار ہو جائیں، مناسب پلاننگ کر لیں اور محنت کرنے کے لئے خود کو راضی رکھیں۔ حالات اب آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو بھی جنگ ہے وہ آپ کی اپنی ہے اور آپ نے خود ہی لڑنی ہے صرف اللہ کی مدد کے ساتھ، دوسروں پر کب تک انحصار کریں گے توکل سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

غصہ نہ کریں بار بار وارننگ دی جا رہی ہے۔آپ کسی غلطی میں نہ رہیں، اب حالات بدل رہے ہیں۔ دوسرے اپنا مزاج تبدیل کر چکے ہیں۔ بات آپ کے بس کی نہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کے لئے مبارک دن ہے مگر جو بھی آفر آئے اس کو ابھی اچھی طرح غور کرنا ہے پھر کوئی فیصلہ کرن اہے ۔ آج کا دن شام تک خوشی کی خبر دے گا۔ا

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ اب اولاد کے حوالے سے بڑی خبر سن سکتے ہیں۔ تعلیمی لحاظ سے بھی اور ان کے مستقبل کے حوالے سے بھی بہرحال میں یہ اچھی خبریں فکر نہ کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو آج صبح سے ہی اچھی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے۔ اس کے ہونے کے امکانات بھی روشن نظر آتے ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج ملنے والی ایک خبر سابقہ پریشانی میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ آپ جس بھی الجھن کا شکارتھے۔ اس سے نکلنے میں مدد بھی ملے گی۔رقم بھی آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں حالات اس کی اجازت نہیں دے رہے۔ آج آپ بس پرانے کام پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

آج ہونے والی اہم پیش رفت میں آپ کے لئے کافی کچھ پڑاہوا ہے۔ آپ جس بھی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس کے پورے ہونے کا امکان ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

جو لوگ بیمار ہیں وہ دعا کریں اور سورئہ رحمن کی تلاوت کو روزانہ ضرور سنیں۔ اس کے علاوہ اپنے ذاتی معاملات بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

چند ستاروں کی پوزیشن بدل رہی ہے۔ آپ کے لئے کسی بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔ اس کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ آج اس کے واضح اشارے موجود ہیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -