قانون نافذکر نے والے اداروں نےفیصل آباد سنٹرل جیل کو حساس قرار دیدیا 

قانون نافذکر نے والے اداروں نےفیصل آباد سنٹرل جیل کو حساس قرار دیدیا 
قانون نافذکر نے والے اداروں نےفیصل آباد سنٹرل جیل کو حساس قرار دیدیا 

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد سنٹرل جیل کو حساس قرار دے دیا گیا،قانون نافذکر نے والے ادروں نے اطراف میں سرچ آپریشن کے لیے جیل حکام کو مراسلہ لکھ دیا۔

نجی ٹی وی کے مطا بق فیصل آباد سنٹرل جیل میں 3110ہا ئی سکیورٹی رسک قیدی دہشت گردی میں ملوث اور کا لعدم دہشت گرد تنظیموں کارکن بند ہونے کی وجہ سے قانون نا فذ کر نے والے اداروں نے جیل حکام کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ سنٹرل جیل فیصل آباد میں ہائی سکیورٹی رسک قیدیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے، فوری طور پر جیل کے طراف میں سرچ آپریشن کیا جائے اور جیل کی سیکیورٹی بڑھا ئی جائے۔ قانون نافذ کرنے والےاداروں کی جانب سےجاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ہائی سیکیورٹی رسک قیدیوں کی ملاقاتوں کا دورانیہ مزید بڑھایا جائے۔ ملاقاتیوں کی مکمل چھان بین کر کے سخت سیکیورٹی حصار میں سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں مختصر وقت میں ملاقات کروائی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -