جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ، ملزمان فرار

جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد ...
جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ، ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہرقائد میں جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر کے باہر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ ایم پی اے کی لیاری میں واقع رہائش گاہ کے باہر کی گئی۔ واقعے میں رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور اہلخانہ محفوظ رہے، پولیس ایم پی اے عبدالرشید کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی، ملزمان گھر کے باہر فائرنگ کرکے  فرار ہوئے، گھر کے باہر 2فائر ہوئے، پولیس کو خول مل گئے، مجھے کسی قسم کا تھریٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری کے مسائل پر آواز اٹھاتا ہوں، کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی، بزدلانہ حملہ عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ سارادن سڑک پر موجود ہوتاہوں، گھر پر حملہ کرنے والے بزدل ہیں۔

دوسری طرف جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے سید عبد الرشید کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید عبد الرشید عوامی رہنما ہیں جنہوں نے عوامی مسائل کو انتہائی جرات کے ساتھ اٹھایا ہے جبکہ مافیاز کے خلاف بھی ان کی جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،اس طرح کی بزدلانہ کارروائی سید عبد الرشید اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتی،سندھ پولیس ملزموں کو تلاش کرے ۔