نیب آفس کے باہر پتھراؤ، ایم پی  اے سمیت 10کارکنوں کی  ضمانتوں میں توسیع

  نیب آفس کے باہر پتھراؤ، ایم پی  اے سمیت 10کارکنوں کی  ضمانتوں میں توسیع

  

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر پتھراؤ اور لڑائی جھگڑے کے معاملہ پرمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر سمیت 10کارکنوں کی ضمانتوں میں 4ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ پولیس سے رپورٹ طلب 

کرلی  ہے، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد  ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی،گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر،ملک سلمان کھوکھر, فیصل کھوکھر، شفیع کھوکھر سمیت 10ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیا رکیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمہ میں مذکورہ افراد کونامزد کیا گیاہے، ان کی  گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعاہے کہ ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے۔

ضمانتیں توسیع

مزید :

صفحہ آخر -