شوگر ملز کھاتوں کا آڈٹ شروع  کرنے کیخلاف دائر درخواستوں   پر کمشنر ان لینڈ ریونیو طلب

 شوگر ملز کھاتوں کا آڈٹ شروع  کرنے کیخلاف دائر درخواستوں   پر کمشنر ان لینڈ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے گزشتہ سالوں کے کھاتوں کا آڈٹ شروع کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر کمشنر ان لینڈ ریونیو کو طلب کرلیا،مسٹر جسٹس جواد حسن نے انڈس شوگر ملز سمیت متعدد درخواستوں پر ان لینڈ ریونیو کے متعلقہ کمشنر کو 31 اگست کو ذاتی طورپرپیش ہونے کی ہدایت کی ہے،فاضل جج کے عبوری تحریری حکم کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے وکیل نے درخواست گزار وں کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے سے متعلق  استفسار کا جواب دینے کے لئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو طلب کرلیا۔

کمشنر ان لینڈ

مزید :

صفحہ آخر -