میڈیکل کالج میں کوٹہ پر داخلہ کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر کو ارسال

میڈیکل کالج میں کوٹہ پر داخلہ کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے میڈیکل کالج میں کوٹہ پر داخلہ کیلئے دائر درخواست وائس چانسلر یو ایچ ایس کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔مسٹرجسٹس شاہد وحید نے طالبہ ماہ جبیں کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس کاڈومیسائل ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کا ہے، والد وفاق کے ملازم ہیں جو جنوبی پنجاب میں تعینات رہے، درخواست گزار نے تعلیم بھی جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے حاصل کی تاہم اس کا ڈومیسائل بلوچستان کا ہے۔جنوبی پنجاب میں رہائش اورتعلیم حاصل کرنے کے باعث بلوچستان سے تعلق ہونے کے باوجود کوٹہ سسٹم پر میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں دیا جا رہا، وائس چانسلر یو ایچ ایس کو کوٹہ سسٹم پر میڈیکل کالج میں داخلہ دینے کا حکم دیا جائے۔
میڈیکل کالج

مزید :

صفحہ آخر -